کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کی لاپتہ لڑکی بازیاب


—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر کی انویسٹی گیشن پولیس اور اے وی سی سی نے ٹھٹھہ جنگ شاہی سے شاہ لطیف ٹاؤن کی لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے 24 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 11 سالہ لڑکی رمشا کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بچی اپنی مرضی سے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔

یہ بچی رمشا اسٹیشن پر موجود ایک فیملی کو والدین کی وفات کا بتا کر ان کے ساتھ چلی گئی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے مذکورہ بچی کا پتہ لگایا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بچی کو کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، وہ اپنی مرضی سے مذکورہ فیملی کے ساتھ گئی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور عدالتی حکم پر بچی والدین کے حوالے کر دی گئی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں