وزیرِاعظم نے ریلیف نہیں فراڈ پیکیج دیا، عظمی بخاری



مسلم لیگ (ن ) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا وزیرِاعظم کے ریلیف پیکیج پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ظل تباہی نے کل ریلیف پیکیج نہیں فراڈ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکیج  کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا اور آج چینی کا فی کلو ریٹ 134روپے سے 140روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عظمی بخاری نے وزیرِ اعظم کے ریلیف پیکیج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں،ان کے لیے 22 کروڑ عوام صرف اپنی کابینہ ،دوست اور شوکت خانم کے ملازمین ہیں۔

 عظمی بخاری نےکہا کہ عمران خان نے چینی، پیٹرول، ادویات اور گندم کی مد میں 2 ہزار ارب کا ڈاکا مارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2 ہزار ارب قومی خزانہ میں جمع کرائیں اور عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان پھر کریں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں