کاجول نے شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں نہیں دی؟



بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد کیوں نہیں دی؟ کاجول نے مداح کی جانب سے سوال پوچھنے پر بتادیا۔

اداکارہ کاجول اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے لائیو گفتگو کررہی تھیں، ایسے میں ایک مداح نے کاجول سے سوال کیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کیوں نہیں کیا؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ میں زیادہ دلچسپ سوالات کے جواب دوں گی۔

کاجول نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں انہیں کیا مبارک باد دوں؟ میرا خیال ہے ان کے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ تھی جب آریان خان جیل سے رہا ہوکر گھر واپس آئے تھے۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر جہاں اُن کے کروڑوں مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں اُن کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانہ‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں، کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

دنیا بھر میں شاہ رخ خان اپنے اصل نام کے علاوہ ’بالی ووڈ بادشاہ‘ ’کنگ خان‘ اور ’ایس آر کے‘ کے نام سے بھی پہچانے اور پکارے جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

آن اسکرین جوڑی کے حوالے سے شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے مداح اداکارہ کاجول کو بےحد پسند کرتے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں