وزیرِ اعظم قوم سے خطاب میں بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرینگے: فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں