یمن کے شہر مارب کے اطراف سعودی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں 115 سے زائد حوثی باغی مارے گئے۔
سعودی اتحادی فورس کے مطابق حملوں میں باغیوں کی 14 فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
سعودی اتحادی فورس نے مزید بتایا کہ 11 اکتوبر سے مارب شہر کے اطراف سعودی اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں 2 ہزار 300 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔