پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ



مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں زیادہ تر پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں ہی شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جہاں یہ اپنے ابتدائی تینوں میچز میں کامیاب ہوچکی ہے۔ 

پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ 

دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے پھر تیسرے میچ میں افغانستان کو 4 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں