جی 20 ممالک کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق



برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ جی 20 ممالک کے روم میں ہونے والے اجلاس میں تمام رہنماؤں نے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق معاہدے کے مطابق بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

ادھر امریکا کی مجوزہ ٹیکس ڈیل آج امریکا کی طرف سے باضابطہ اپنائے جانے کا امکان ہے۔

جی 20 کی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر ڈیل 2023ء تک نافذ کر دی جائے گی۔

موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ بھی جی 20 سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں