نئے اسپیکر کا انتخاب، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب



نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے انتخاب کے لیے گورنر بلوچستان نے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

اسپیکر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 12بجے تک جمع ہوں گے جبکہ عہدے کے لئے خفیہ رائے شماری سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے میر جان محمد جمالی کو اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

قبل ازیں عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا، انہیں 65 کے ایوان میں 39 ووٹ ملے تھے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں