12 یورپی ملکوں کا اسرائیل سے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ



12 یورپی ملکوں کے گروپ نے اسرائیل سے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت 12 ملکوں نے اپنے مشترکا بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو "فوری طور پر” بستیوں کی تعمیر کا اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے، گزشتہ روز امریکا نے بھی اسرائیلی منصوبے پر تنقید کی تھی۔

اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے مزید 3 ہزار نئے گھروں کے تعمیر کا منصوبہ ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں