وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم ہاؤس نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔