آسٹریلیا کی دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا جو وہ آخری اوور میں حاصل کرسکی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

جنوبی افریقی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو آسٹریلین بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا، اور یکے بعد دیگرے وکٹیں لیتے رہے۔

ایڈن مارکرام 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسین 13 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں ٹیل اینڈر کگیسو ربادا نے 20 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو 118 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

آسٹریلیا کی جانب سے تمام ہی بولرز نے وکٹیں لیں جن میں سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کا تعاقب آسٹریلوی ٹیم کے لیے بالکل آسان نہیں رہا اور 119 رنز کا ہدف اس نے آخری اوور میں حاصل کیا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں