فواد کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا، حماد اظہر



پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے، فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔

لاہور میں عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حما د اظہر نے کہا کہ گزارش ہے بتائیں فواد چوہدری کو کہاں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ نگراں وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کے لیے لگایا گیا تھا، بتائیں کہ کیا مارشل لاء لگ چکا اور اس کا اعلان باقی ہے۔

حماد اظہر کاکہنا تھا کہ اعظم سواتی کو اٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبالی گئی؟، اس ظلم اور بربریت کو ختم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیمے نصب کر دیئے گئے ہیں، فواد چوہدری کی فوری رہائی نہ ہونے کی صورت میں ہر چوک تحریر چوک بنانے کی وارننگ بھی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں