کراچی، دکان میں سلینڈر دھماکا، 4 افراد زخمی


فائل فوٹو

کراچی میں جمشید روڈ پر واقع آٹو مکینک کی دکان میں سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ دکان کے اوپر بنے گھر میں بھی آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلینڈر پھٹنے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، حفاظتی طور پر متاثرہ عمارت کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں ایک گھر کے اندر آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں تین  افراد کی حالت نازک بتائی جاری ہے۔

زخمیوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں