لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آج رات گرفتاری کے دعوے کے بعد زمان پارک کے باہر رات گئے پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور وہ اپنے لیڈر کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اہل لاہور اپنی جان سے زیادہ اپنے لیڈر کی حفاظت کریں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ یقین دہانی کرائی جائے کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے۔