امیتابھ بچن نے شو میں لیٹ آنے پر کپل شرما کی کلاس لے لی



بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے شو میں چار گھنٹے لیٹ آنے پر کامیڈین کپل شرما کی کلاس لے لی۔

فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر امیتابھ بچن کے مشہور ٹی وی شو ’کون بنےگا کروڑپتی‘ کا ایک پرومو شیئر کیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن شو کے اس پروموشنل ویڈیو کلپ میں کپل شرما پر شو میں لیٹ آنے کی وجہ سے طنز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کپل شرما کو لیٹ آنے پر کہا کہ’آج آپ بالکل ٹائم پر آئے، آپ کو ہم نے 12 بجے ملنا تھا، ٹھیک ساڑھے چار بجے آگئے آپ‘۔

بگ بی کی جانب سے لیٹ آنے پر اس میٹھے انداز میں پڑنے والی ڈانٹ پر کپل شرما اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور  زوردار قہقہہ لگایا‘۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں