جیجی حدید کی زین ملک سے علیحدگی پر فیملی کا ردعمل



امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کی فیملی کا برطانوی گلوکار زین ملک سے علیحدگی پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،جیجی حدید  کی فیملی نےان کی بہت مدد کی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر ماڈل کی فیملی زین ملک کے پرستاروں میں سے نہیں ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیملی جیجی اور ان کی بیٹی ’خائی‘ کی حفاظت کرتی ہے جو کہ کچھ عرصے سے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں، لیکن فیملی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہے،  اس لیے بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔ 

سپر ماڈل اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے بہت قریب ہیں اور چاہے کچھ بھی ہو، وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جیجی کے ایک اور قریبی ذرائع کے مطابق، سپر ماڈل کے بھائی انور حدید اپنی بہنوں کے معاملے میں بہت حساس ہیں۔ 

جبکہ جیجی حدید کی بہن اور امریکی ماڈل بیلا حدید صرف اپنی بہن کی بہتری اور خوشی چاہتی ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں