ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ بھارت میں مقبول



جیو انٹرٹینمنٹ کا مشہور ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نشر کی گئی ہے جس کے بعد سے یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی مداح نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامے کی بھارت میں مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ واؤ واۂ، خدا اور محبت 3 کی آخری قسط بھارت میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔‘

مداح نے اس شاندار کامیابی پر ڈرامے کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

اس ڈرامےکی ہر نئی نشر ہونے والی قسط سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا یہی نہیں بلکہ یہ ڈرامہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ہر ہفتے سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل رہا۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں