فہد مصطفیٰ نے وہاب ریاض کو انوکھا تحفہ بھجوادیا



معروف اداکار  و میزبان فہد مصطفیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کی فرمائش پر انہیں انوکھا تحفہ بھیج دیا۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں نئے تکیے اور کمبل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی ٹوئٹ میں انہوں نے فہد مصطفیٰ سے گفتگو کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اداکار سے کمبل، تکیے اور گدے کی فرمائش کی تھی۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے یہ منفرد تحفہ بھجوائے جانے کے بعد انہوں نے اداکار کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بہت ہی اچھے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں