میری بہترین دوست شاہد کے عشق میں گرفتار تھی، میرا کا انکشاف



بھارتی اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے کہا ہے کہ ان کی قریبی دوست ان کے شوہر کے عشق میں مبتلا ہوگئی تھی۔ 

یہ انکشاف میرا راجپوت نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ 

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی سے قبل شاہد کی کسی محبوبہ کو دیکھا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اسکرین پر شاہد کو دیکھ کر میری بہترین دوست اس کے عشق میں مبتلا تھی اور وہ اس بارے میں باتیں بھی کیا کرتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ میری اور شاہد کی شادی ہونے والی ہے تو اس نے بتایا کہ ’کیا تم جانتی ہو کہ میں اور شاہد اسکول کے دوست ہیں، مجھے اس سے بہت انسیت تھی۔‘

واضح رہے شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، ان دونوں کے دو بچے ایک بیٹا زین اور بیٹی میشا ہے۔ 



شاید آپ یہ بھی پسند کریں