نوّے کی دہائی کا مشہور گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ نئے انداز میں



بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’سوریا ونشی‘ کا ایک اور گانا سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’سوریاونشی‘ کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی ویڈیو کا ٹریزر شیئر کیا ہے ۔

انہوں نے گانے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بارش میں ڈانس کرنے سے زیادہ اچھا کچھ نہیں۔‘

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں گانے کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے ٹی سیریز میوزک کمپنی کے آفیشل یوٹوب چینل کا لنک بھی دیاہے۔

خیال رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم’سوریاونشی‘ کا گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف جلوہ گر ہوئےہیں ، اداکار اکشےکمار کی 1994 میں بننے والی فلم ’موہرا‘ کا مشہور گانا ہے جسے اب نئے انداز میں دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ گانا اصل میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن پر فلمایا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر پیداہونے والی صورتحال کے باعث ریلیز کے لیے تاخیر کا سامنا کرنے والی بالی ووڈ ایکشن فلم ’ سوریاونشی ‘ کو بھارت میں سینما گھروں کے دوبارہ کھولنے پر 5 نومبر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں