میں نے خود ’خُدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نہیں دیکھی: اقرا عزیز



جیو انٹرٹینمنٹ کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خُدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اُنہوں نے بھی اب تک ’خُدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نہیں دیکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو خصوصی پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔

اقرا عزیز نے کہا کہ ’آج ’خُدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نشر ہوگی اور وہ بےحد پُرجوش ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے خود ابھی تک ’خُدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نہیں دیکھی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ سب بھی آخری قسط کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔‘

اقرا عزیز نے کہا کہ ’’خُدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط دھماکا خیز ہوگی کیونکہ ہمارے پروڈیوسر اور ہدایتکار نے بہت محنت کی ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’آج رات 8 بجے ڈرامے کی آخری قسط دیکھنا نہ بھولیں۔‘

واضح رہے کہ ’خُدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط آج رات 8 بجے صرف جیو ٹی وی پر نشر ہوگی۔

ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔

ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی ہیں جبکہ مرکزی کردار فیروز خان اور اقراء عزیز نے نبھائے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں