والدہ نے روایات کے برخلاف صرف گلزار کے پیر چھونے کی اجازت دی تھی، ایکتا کپور



بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایکتا کپور نے کہا ہے کہ ان کی والدہ شوبھا کپور نے ان سے کہا تھا کہ وہ جب کبھی بھی گلزار سے ملیں تو ان کے پیروں کو ضرور چھوئیں کیونکہ وہ تمھارے والد کے استاد ہیں۔

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایکتا کپور اس اختتام ہفتہ پر کپل شرما شو میں اپنے والد اور سینئر بالی ووڈ اداکار جیتندرا کے ساتھ شریک ہوں گی۔

اس موقع پر وہ اپنی زندگی میں پیش آنے والے بعض دلچسپ واقعات کا بھی ذکر کریں گی، جن میں سے ایک فلمساز اور گیت نگار گلزار کے حوالے سے ہے۔

ایکتا کپور کے مطابق پنجابی گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بیٹیوں کو سوائے اپنے گرو کے احتراماً کسی کے پیر چھونے کی اجازت نہیں ہوتی۔

ایکتا نے گلزار سے ملاقات کے بارے میں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ان سے ملیں اور ان کے پیر چھوئے تو وہ مجھے دیکھنے لگے یہ بڑا خوبصورت لمحہ تھا، میں نے انھیں نہیں بتایا کہ میں ان کے شاگرد کی بیٹی ہوں حالانکہ وہ مجھے میرے گھریلو نام سے جانتے تھے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں