وینا ملک کا ملکہ ترنم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا کسی کو پسند نہ آیا



پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے مرحومہ گلوکارہ نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 وینا ملک کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں اداکارہ   ملکہ ترنم نور جہاں کا روپ دھارے ان کےمشہور گانے ’ چاندنی راتیں ‘ پر لپ سنکنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

ملکہ ترنم نور جہاں کے مداحوں کو وینا ملک کی یہ ویڈیو کچھ خاص پسند نہیں آئی۔  

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ مداحوں نے کہا کہ میڈیم نور جہاں نے اتنی اوور ایکٹنگ کبھی نہیں کی جتنی وینا ملک کررہی ہیں۔

کچھ مداحوں کو ویناملک کے لباس کا انتخاب پسند نہیں آیا جو انہوں نے نور جہاں کا روپ دھارنے کے لیے کیا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں