سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنا نام تبدیل کرلیا



پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پروفائل نام ’سیدہ طوبیٰ عامر‘ سے تبدیل کرکے ’سیدہ طوبیٰ انور‘ کردیا ہے۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنا نام تبدیل کرلیا

اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کو فالو نہیں کیا ہوا ہے اور نہ ہی اُن کے شوہر نے اُنہیں فالو کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

اس خبر پر ردّعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے اس خبر کی تردید کی تھی جبکہ سیدہ طوبیٰ خاموش ہی رہی تھیں۔

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر نے گزشتہ سال ہی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔

اُن کے پہلے ڈرامے کا نام ’بھڑاس‘ تھا جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی سابقہ اہلیہ بُشریٰ عامر تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں