حرا مانی نے افغان خاتون کو گلے کیوں لگایا؟



معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو ترکی میں اپنی ایک افغان مداح مل گئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنی ایک افغان مداح سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان خاتون نے اداکارہ سے مل کر اپنی محبت کا اظہار کیا تو انہوں نے خاتون کو گلے لگا لیا۔

حرا مانی نے افغان مداح سے مل کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بھئی! افغانستان میں بھی پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں ۔‘

خیال رہے کہ اس وقت اداکارہ حرا مانی ترکی کے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے گئی تھیں۔ 



شاید آپ یہ بھی پسند کریں