کرن جوہر کو شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات یاد آگئی



بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوست اور بھارتی فلم ساز کرن جوہر کو اداکار سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات  یاد آگئی۔

کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےبتایا ہے کہ وہ اداکار سے کب اور کہاں ملے تھے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی چند پرانی یاد گار تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ وہ شاہ رخ خان سے فلم کرن ارجن کے سیٹ پر ملے تھے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’وہ وہاں اپنے والد اور اداکارہ کاجول کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لیے گئےتھے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ انہیں تب احساس نہیں تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے ملنے جا رہے ہیں جوان کی زندگی، کیریئر اور شخصیت کو بنا دے گا۔‘

کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی شخصیت اور ذہانت عالمی سطح پر ایک مشہور حقیقت ہے ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ انہیں شاہ رخ کی انسانیت سےمحبت کے بارے میں جاننے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ وہ ایک بے مثال باپ ، ایک اچھےشوہر،  ایک پیار کرنے والے بھائی اور ایک نایاب دوست ہیں۔‘

اپنی پوسٹ کے آخر میں کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں