سُہانا خان نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی؟



بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی نے اُن کی سالگرہ کے موقع پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا، جوکہ اپنے والد کی 56 ویں سالگرہ پر اُن کے ساتھ موجود نہیں تھیں، اُنہوں نے سوشل میڈیا پر والد شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک قیمتی تھرو بیک تصویر شیئر کرکے اپنی غیر موجودگی کو موجودگی میں بدل دیا۔

سُہانا خان نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی؟

سُہانا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں شاہ رخ خان بیٹی کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

انسٹا اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سُہانا نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے 1991 میں گوری خان سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے تین بچے، دو بیٹے اور ایک بیٹی۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سپراسٹار شاہ رخ خان نے1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانہ‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

دنیا بھر میں شاہ رخ خان اپنے اصل نام کے علاوہ ’بالی وڈ بادشاہ‘ ’کنگ خان‘ اور ’ایس آر کے‘ کے نام سے بھی پہچانے اور پکارے جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

آن اسکرین جوڑی کے حوالے سے شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے مداح اداکارہ کاجول کو بےحد پسند کرتے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں