شاہ رخ خان کی مقبولیت کی وجہ بننے والے گانوں کی فہرست



 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو کہ آج اپنی 56ویں سالگرہ منارہے ہیں، پچھلے 30 برس سے بھارتی فلم نگری پر راج کر رہے ہیں ۔

فلمی دنیا میں شاہ رخ خان ایک ایسے اداکار ہیں جن کی مقبولیت باکس آفس پر ان کی فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے متاثر نہیں ہوتی۔ 

 یہی وجہ ہے کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں سینما شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان بالی ووڈ نگری کے بادشاہ کہلاتے ہیں۔

اداکار کی اس کامیابی کا ایک بڑا حصہ اداکار کی فلموں کے کچھ شاندار گانوں سے منسوب کیا جا سکتا ہے جوکہ بطور نامور اداکار ان کی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کی وجہ بنے۔

یہاں شاہ رخ خان کے  10 مشہور گانوں کی فہرست ہے جو کہ اداکار کی مقبولیت میں مزید اضافے کی وجہ بنی۔  

1- فلم ’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا مشہور گانا’ تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم ‘

2- فلم ’ دل سے‘ کا گانا’چھیاں چھیاں ‘

3- فلم ’ پردیس ‘ سے ’ یہ دل دیوانہ‘

4- فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ سے ’ سورج ہوا مدہم ‘

5- فلم ’یس باس‘ سے ’ میں کوئی ایسا گیت گاؤں‘

6- فلم ’ڈپلیکیٹ‘ سے’میرے محبوب میرے صنم ‘ 

7- فلم ’مائی نیم از خان‘ سے ’ تیرے نیناں‘

8- فلم ’ کل ہو نہ ہو‘ کا ٹائیٹل سانگ 

9-فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے ’ میں اگر کہوں ‘ 

10- فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کا مشہور گانا ’ متوا‘

یہ تمام وہ گانے ہیں جو سدا بہار ہیں اور کبھی نہیں بھلائے جاسکتے اور آج بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ 



شاید آپ یہ بھی پسند کریں