شاہ رخ خان کی فیملی نے اداکار کی سالگرہ کہاں منائی؟



بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان اور ابرام خان کے ساتھ آج علی بوگ میں اپنے فارم ہاؤس میں نجی طور پر اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں ضمانت حاصل کرنے والے آریان خان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ علی بوگ پہنچے۔

اہلِ خانہ نے شاہ رخ خان کی سالگرہ علی بوگ میں ہی منائی۔

خیال رہے کہ پولیس نے مداحوں اور میڈیا اہلکاروں کو شاہ رخ خان ​​کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہونے سے بھی روک دیا ہے۔

 پولیس عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کی طرف سے پیغام ملا تھا کہ شاہ رخ خان اور ان کے اہلِ خانہ علی بوگ میں فارم ہاؤس میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا نام ان کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں