زیادہ تر لوگ اپنی عمر چُھپاتے ہیں، سنیتا مارشل



پاکستانی ادکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنی عمر چھپاتے ہیں۔ 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں شرکت کے دوران کیا۔ 

سنیتا نے پروگرام میں پوچھے گئے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا زیادہ تر لوگ اپنی عمر چھپاتے ہیں۔ 

اداکارہ و ماڈل کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین اپنی عمر زیادہ چُھپاتی ہیں۔

اسی پروگرام کے حصے ’500 کی دوڑ‘ میں بھی سنیتا مارشل نے حصہ لیا جس میں ان کے مدِ مقابل تابش ہاشمی اور سحر خان تھی۔

سنیتا اس سیگمنٹ میں سحر خان کو نہ ہراسکیں جنہوں نے 451 اسکور کیا، تاہم انہوں نے تابش ہاشمی کے برابر یعنی 448 پوائنٹس لیے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں