آریان خان کی رہائی کے بعد سہانا خان کی دوستوں کےسا تھ ہالووین پارٹی



بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی نیویارک میں موجود بیٹی سہانا خان نے بھائی آریان خان کو ضمانت ملنے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ ہالووین پارٹی کی۔

سہانا خان کی دوست پریانکا کیدیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرم پر ہالووین پارٹی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔

آریان خان کی رہائی کے بعد سہانا خان کی دوستوں کےسا تھ ہالووین پارٹی

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں سہانا خان اپنی دو دوستوں پریانکا اور رائنا کے ساتھ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنے نظر آرہی ہیں ۔

سہانا خان نے اپنی دوست کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ میں دوستوں سے محبت کا اظہار بھی کیا ۔

واضح رہے کہ سہانا خان نے بھائی آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی اور اب تین ہفتوں کے بعد بھائی کو رہائی ملنے پر انہیں دوبارہ دیکھا گیا ہے۔

آریان خان کو 28 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی، تاہم انہیں جیل سے رہائی ضمانت منظور ہونے کے دو دن بعد ملی۔

خیال رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں