کرینہ کی خاندان کے ساتھ راجستھان میں چھٹیاں، بیٹے کی تصویر شیئر کی



بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان جو ان دنوں تعطیلات منانے کے لیے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور بچوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ راجستھان پہنچی ہوئی ہیں، انہوں نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ان کے بڑے بیٹے تیمور سوئمنگ پول کے قریب بیٹھے ہیں، یہ تصویر کرینہ نے اپنے انسٹا گرام پر اتوار کو پوسٹ کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور پانی میں بھیگے ہوئے پول کے کنارے جوس کا گلاس لیے بیٹھے ہیں اور ان دنوں راجستھان میں پڑنے والی گرمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں