’ویلکم پرنس آریان ‘: مداحوں کا شاہ رخ خان کے گھر کے باہر جشن



بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اداکار کے مداحوں نے ان کی رہائش گاہ’منّت ‘ کے باہر جشن منایا۔

آریان خان کی ہائی کورٹ سے ضمانت کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان کے گھر کا رخ کیا اور گھر باہر جمع ہوکر آتش بازی کرکے شاندار جشن کا سماں باندھ دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پرپیجز پر ان خوشی کے مناظر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ، ان ویڈیوز میں واضح طور پر شاہ رخ خان کے مداحوں کو ان کےبیٹے آریان خان کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں بلآخر ضمانت مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں