امیر گیلانی کی بابر اعظم کے والد کی حمایت



معروف پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کے بیٹے کی سپورٹ کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امیر گیلانی نےاپنی انسٹا اسٹوری پر کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کی اپنی اہلیہ کی بیماری کے دوران اپنے بیٹے بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے فیصلے کے بارے میں کیے گئے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سر آپ کے لیے اور ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہت ساری دعائیں ۔‘

امیر گیلانی کی بابر اعظم کے والد کی حمایت

انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف مثبت سوچ کو فروغ دیں اور اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے رہیں ۔‘

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر جب یہ بات سامنے آئی کہ بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پاک بھارت میچ میں اس وقت اپنے بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیےاسٹیڈیم میں موجود ہونے کا فیصلہ کیا جب انہیں وہاں نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ ان کی اہلیہ اور بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں تو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے اس فیصلے پر تنقید کی۔ 

جس کے بعد کپتان بابر اعظم کے والد نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ’ کچھ سچ اب  قوم کو پتہ ہونا چاہیے ، تینوں میچ میں جیت پر ان کے گھر  پے بڑا امتحان تھا جس دن انڈیا سے میچ تھا اُس دن بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں کیونکہ اُن کا آپریشن ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا ۔‘

انہوں نے اس مشکل وقت میں بھی اپنی اسٹیڈیم میں موجودگی کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر وہ آئے کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ  جائے کرم ہے پروردگار کا کہ اب بابرکی والدہ ٹھیک ہیں۔ ‘

انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے لکھا کہ ’بات شیئر کرنے کا مقصد ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔‘



شاید آپ یہ بھی پسند کریں