احمد علی بٹ کا والد کی برسی پر جذباتی پیغام



پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنے والد ہارون رشید بٹ کی 11 ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا ہے۔

احمد علی بٹ نےاپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے والد کی ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ان کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی ہے۔

احمد علی بٹ کا والد کی برسی پر جذباتی پیغام

اداکار نے اپنے والد کی یاد کرتے ہوئے `اپنے خصوصی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ ہمارے معاشرے میں عام طور پر مردوں کو جذباتی یا حساس ہونے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ مردکے بارے میں یہ تصورکیا جاتا ہے کہ اس کا فرض ہےکہ وہ اپنے جذبات کو چھپائے رکھے۔‘

انہوں نے اپنے والد کے بارےبات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دوسری طرف آپ نے ہمیں اپنے پیاروں کے لیے حساس اور جذباتی ہونے کا طریقہ سکھایا ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اپنے والد کی سیکھائی ہوئی باتوں کو اب وہ بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ اب وہ خود ایک باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ ہروہ سبق جسےوہ آگے منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، ان کے والد نے انہیں دیا ہے۔‘

احمد علی بٹ نے اپنے والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ پاپا! ہمیں ایسے آدمی بنانے کے لیے جو اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کرسکیں۔‘

آخر میں احمد علی بٹ نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں