شاہ رخ خان کا آریان خان کی کاؤنسلنگ اور ہیلتھ چیک اَپ کا فیصلہ



بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا آریان کی رہائی کے بعد گھر واپسی پر بیٹےکے مکمل ہیلتھ چیک اَ پ اور کاؤنسلنگ کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ آریان کا مکمل ہیلتھ چیک اَ پ اور کاؤنسلنگ کروائیں گےتاکہ انہیں اس بات کی تسلی ہوجائےکہ ان کا بیٹا کسی قسم کی ذہنی اذیت میں مبتلا نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیونکہ آریان جیل میں کھانا نہیں کھا رہا تھےاس لیے ان کی والدہ گوری خا ن نےفیصلہ کیا ہے کہ آریان کے خون کے ٹیسٹ کے بعد کسی اچھے نیوٹریشن کی ہدایت کے مطابق مناسب خوراک دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز ممبئی کی آرتھر روز جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔

رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں