راکھی ساونت نے پریم چوپڑا کا ٹوٹا ہاتھ کیوں چوما؟



بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے نامور اداکار پریم چوپڑا سے ملاقات کی تو ان کے زخمی ہاتھ کو چوم لیا۔ 

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریم چوپڑا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ویڈیو میں ساتھی اداکار رنجیت بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ راکھی ساونت اداکار پریم چوپڑا کو یہ کہہ رہی ہیں کہ وہ ان کے ہاتھ کو چومیں گی تو وہ جلدی ٹھیک ہوجائیں گے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز دبئی میں ایک ایونٹ کے لیے موجود ہیں، جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پریم چوپڑا دوپہر کے کھانے کے دوران گر گئے تھے اور ان کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں