ایمن اور منیب استنبول روانہ



پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ چھٹیاں گُزارنے کے لیے تُرکی پہنچ گئے۔

ایمن خان نے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے 9 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جو اُنہوں نے دورانِ پرواز لیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایمن خان اور اُن کے شوہر منیب بٹ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

منیب بٹ نے بتایا کہ ’وہ ایوارڈز شو کی تقریب کے لیے اہلیہ کے ساتھ استنبول آئے ہیں۔‘

ایمن اور منیب بٹ کی پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں