قومی ٹیم کی نظر اُتارنے کا دل چاہ رہا ہے: کبریٰ خان



پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی نظر اُتارنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک کے بعد ایک کامیابی نے شائقینِ کرکٹ کو خوش کردیا ہے اور قومی ہیروز ہر طرف چھاگئے ہیں۔

پاکستان کی کامیابی پر جہاں شائقینِ کرکٹ خوش ہیں تو وہیں اُنہیں یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی بُری نظر نہ لگ جائے۔

ایسے میں معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

کبریٰ خان نے گزشتہ میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میرا تو دل چاہ رہا ہے کہ میں خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اُتار لوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ایک کے بعد ایک فتح کی وجہ سے کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی نظر نہ لگ جائے۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا تاکہ ٹیم کو نظر نہ لگے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنایا۔

ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں