سینئر بھارتی اداکار یوسف حسین کورونا وائرس سے انتقال کر گئے



بھارتی فلم نگری کے تجربہ کار اداکار یوسف حسین گزشتہ روز کورونا کے باعث  73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

انہوں نے ویواہ ، دھوم ٹو، دل چاہتا ہے، رئیس اور دیگر نامور بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یوسف حسین کے داماد اور فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک دلخراش پوسٹ میں یوسف حسین کے انتقال کی خبر دی، اور کہا کہ ان کے بغیر زندگی کبھی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی، وہ میری پریشانیوں میں ہمیشہ فرشتہ بن کر آتے تھے اور وہ ہمیشہ ان کے احسانات کے مقروض رہیں گے۔

ہنسل مہتا کے اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں