فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب


ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ڈینیئل کریگ کی بطور جیمز بانڈ آخری سنسنی خیز فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

مشہور زمانہ جیمز بانڈ 007 سیریز کے ہیرو ڈینیئل کریگ کی آخری سنسنی خیز فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ 2021 کی دوسری بڑی ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔

مذکورہ فلم اس ہفتے پانچ سو ملین ڈالرز کا بزنس کرتی نظر آرہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کا بزنس گزشتہ روز 368 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جس کے بعد اس کی دنیا بھر میں مجموعی آمدنی 474 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ جیمز بانڈ 007 سیریز کی 25ویں فلم ہے۔

فلم نے حال ہی میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’گوڈزیلا ورسز کانگ‘ کو بزنس میں پیچے چھوڑا ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں