منشیات کیس: شاہ رخ خان، آریان خان کو رہائی کے بعد کہاں بھیجیں گے؟



بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان دونوں کا اپنے بیٹے آریان خان کی رہائی کے بعد اسے دو سے تین ماہ تک ’منّت‘ ہاؤس میں ہی نظر بند کرنے کا ارادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق شاہ رخ خان اور گوری خان اپنے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہائی ملتے ہی ’منّت‘ ہاؤس میں دو سے تین ماہ تک کے لیے محدود کردیں گے۔

رپورٹ میں شاہ رخ خان کی فیملی کے ایک قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری نہیں جانتے کہ ان کے بیٹے کا کیا قصور ہے، وہ اسے جلد از جلد گھر واپس لانا چاہتے ہیں اور اسے چند ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کر دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران کروز شپ منشیات کیس میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت نہ ملنے پر جیل میں ہی رہنا ہوگا، آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں