کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ آج 50 پیسے بڑھا ہے، کاروبار کی بندش پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 170.51 روپے رہی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 1 روپیہ بڑھا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے کا ہوگیا ہے۔
