پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا


انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر گذشتہ بندش سے 57 پیسے کم ہوئی ہے— فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر گذشتہ بندش سے 57 پیسے کم ہوئی ہے۔

آج کاروبار بند ہونے پر ایک امریکی ڈالر کی انٹربینک میں قدر 169 روپے 97 پیسے رہی۔ 

گزشتہ ہفتے ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 24 پیسے پر پہنچ گیا تھا تاہم اب یہ نیچے آرہا ہے۔

بشکریہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان
بشکریہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان
شاید آپ یہ بھی پسند کریں