ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 155 روپے مزید مہنگا


ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلینڈر 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے: اوگرا اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 155 روپے 80 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔

آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلینڈر 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2403 روپے 55 پیسے تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں