لاہور پولیس کے 2 اہلکار پکڑی گئی’ آئس’ غائب کرنے میں ملوث نکلے


لاہور  پولیس کے 2 اہلکار  منشیات (آئس) غائب کرنے اور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کے عوض دو ملزمان کو چھوڑنے میں ملوث نکلے۔

علامہ اقبال ٹاؤن پولیس کی تحویل سے منشیات غائب ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے ذمہ داروں کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی، انکوائری میں دو اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی چارج شیٹ پر دونوں اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

 چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر سہیل لیاقت اور اے ایس آئی محمد یوسف نے تین منشیات فروشوں زاہد، علی رضا اور عظیم کو پکڑا، ملزمان سے 20 گرام آئس برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم علی اور عظیم کو چھوڑ دیا اور  بیس گرام کے بجائے صرف 7 گرام آئس کا مقدمہ درج کیا گیا۔ 

چارج شیٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشوں کو چھوڑنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں