ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری


آج بھی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600   روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27  ہزار 800  روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 515  روپے بڑھ کر 109568 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت9 ڈالر اضافے سے  1802 ڈالر فی اونس ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں