پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی


نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اکتوبر سے ہوگا، اعلامیہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9:30 سے 4 بجے تک کاروبار ہوگا جبکہ جمعہ کومارکیٹ کا پہلا سیشن صبح 9:15 سے 12 بجے تک ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کودوسرا سیشن 2:30 سے 5 بجے تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اکتوبر سے ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں