30 انڈوں سے بنے 10کلو وزنی رول کھانے پر انعام کی پیشکش

بھارتی دارالحکومت دہلی میں 30 انڈوں اور نوڈلز سے بنے رول کو صرف 20 منٹ میں ختم کرنے پر بھاری بھرکم معاوضہ انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے ایک ٹھیلے والے نے دنیا کا سب سے بڑا 10 کلو کا ’کاٹھی رول‘ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن 3 میں ایک ریڑھی والے نے اپنے 10 کلو کے رول کو 20 منٹ میں ختم کرنے پر 20 ہزار کا معاوضہ بطور انعام رکھا ہے لیکن شرط ہے کہ یہ رول 20 منٹ کے اندر ختم کرنا ہوگا۔

اس رول میں 30 انڈوں، نوڈلز اور مختلف اقسام کی چٹنیوں کا استعمال کیا گیا ہے، اس رول کو بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک وقت میں کوئی نہیں کھا سکتا، اس رول کو 20 منٹ میں ختم کرنا ایک چیلنج ہے۔

اس رول کے بنانے والے کی جانب سے یہ کھلا چیلنج رکھا گیا ہے، جو چاہے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اسے 20 منٹ کے اندر اگر ختم کر لیتا ہے تو اسے 20 ہزار کا انعام دیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں